Azeem Quaid

عظیم قائد

میرا نام قائد اعظم محمد علی جناح ہے ۔میں25دسمبر1876ء میں کراچی میں پیدا ہوا۔

میرا نام قائد اعظم محمد علی جناح ہے ۔میں25دسمبر1876ء میں کراچی میں پیدا ہوا۔ میرے والد کا نام جینا پونجا تھا اور والدہ کا نام مٹھی بائی تھا ۔میں نے کچھ عرصے کر سچن مشن ہائی سکول میں پھر لندن کی آکسفورڈیونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ۔مجھے اپنی ذہانت کی وجہ سے لندن کے مرکزی دفتر میں اپرنٹس شپ کا بھی موقع ملا۔

میری والدہ،میرے انگلینڈ جانے پر راضی نہ تھیں ،مگر پھر وہ ایک شرط پر مان گئیں کہ انگلینڈ جانے سے پہلے میری شادی کر دی جائے۔
1893ء میں میری شادی ایمی بائی سے کردی گئی ۔اس کے بعد میں انگلینڈ چلا گیا۔ میں نے اپنی ساری زندگی تعلیم اور محنت کو اہمیت دی ۔برطانیہ سے واپس آنے کے بعد وکالت شروع کردی ۔اس دوران میں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔

کانگریس کا حصہ بننے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مسلمانوں کے حقوق کو کوئی اہمیت حاصل نہیں ۔ سب چیزوں کا اختیار غیر مسلموں کے پاس ہے۔ مسلمان ان کے احکامات پر عمل کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ سب دیکھنے اور محسوس کرنے کے بعد میری سوچ میں انقلاب آیا کہ کیوں نہ مسلمانوں کے لئے ایک الگ جماعت قائم کی جائے اور ان کے حق کے لئے لڑا جائے ۔میں نے دو قومی نظریہ پیش کیا ۔

میں لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہتا تھا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کا تعلق دو یکسر علیحدہ قومیں ہیں ۔میں نے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ اور نئے ملک کے لئے جدوجہد شروع کردی ۔مجھے یہ سب کرتے ہوئے نہایت کٹھن حالات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آخر مسلمانوں کو 1947ء میں پاکستان جیسا عظیم تحفہ ملا ۔میری آرزوپوری ہو چکی تھی ۔پاکستان بننے کے ایک سال بعد تک میں زندہ رہ سکا اور 11ستمبر 1948ء میں میں نے وفات پائی۔

 

Leave a Comment